BANI UPDATE NEWS

खबर वही जो देश को रखे आगे

روشنی چھین لی، صبر آزمائش میں! بنی کے لواَنگ میں دو ہفتوں سے اندھیرا، کون سنے فریادِ شب؟

Spread the love

حفیظ قریشی

بنی// ضلع کٹھوعہ کے تحصیل بنی کے لوانگ وارڈ نمبر 6 میں گزشتہ دو ہفتوں سے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب پڑا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگ بجلی سے مکمل طور پر محروم ہیں۔ جس کے باعث علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی کی عدم دستیابی سے روزہ داروں کو کافی مشکلات پیش آ رہی ہے۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود بجلی محکمہ کوئی مؤثر اقدام نہیں کر رہا۔ ان کا الزام ہے کہ بجلی محکمہ کی لاپرواہی کے باعث انہیں روزمرہ کے کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ چھوٹے کاروباری، دکاندار اس بحران سے متاثر ہو رہے ہیں۔عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے یا پرانے کو مرمت کرکے بجلی کی بحالی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو اس پریشانی سے نجات مل سکے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ 26 فروری کو ٹرانسفارمر خراب ہوگیا تھا، جس کے بعد اسے درست کرنے اور نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ کیا گیا، تاہم ابھی تک نہ پرانا ٹرانسفارمر مرمت کیا گیا اور نہ ہی نیا لگایا گیا۔ کہا آئندہ دو دنوں کے اندر بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *